بین الاقوامیقومیکھیل

حسن علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

کرکٹ کے میدان میں مخالفین کی وکٹیں اڑانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے اپنی زندگی کے نئے اسپیل کا آغاز کرتے ہوئے دبئی میں بھارتی لڑکی سامعہ خان سے شادی کر لی۔

نکاح کے موقع پر حسن علی نے کالی شیروانی اور سامعیہ آرزو نے سرخ‌ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔ نکاح کے بعد نئے جوڑے نے اسٹیج پر فوٹو سیشن کرایا۔

نکاح کی تقریب میں حسن علی کے والد بھی موجود تھے۔ نکاح میں فیملی کے علاوہ حسن علی کے دوستوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسن علی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج میرے دوست حسن علی کی شادی ہے۔ دعا ہے کہ تم اور بھابھی ہمیشہ خوش رہو۔

شادی کے بعد باقاعدہ رخصتی دو سے تین ماہ بعد ہو گی۔ دونوں گھرانوں کے تقریبا 25 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ حسن علی اور ان کے اہل خانہ کی 22 اگست کو وطن واپسی کا پلان ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر حسن علی کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

کچھ دن پہلے سٹار فاسٹ باولر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج کنوارے پن کی آخری رات ہے۔ جس کے جواب میں ژانیہ مرزا نے دونوں میں عمر بھر کےلئے پیار اور خوشیاں برقرار رہنے کی دعا تھی اور ساتھ ہی اچھی سی دعوت کا مطالبہ بھی کردیا۔

https://twitter.com/MirzaSania/status/1163714015844896769

فاسٹ باولرحسن علی کا کہنا تھا کہ زندگی کی اس نئی اننگز شروع کرنے پر میں خوش ہوں۔ نکاح پاکستان میں ہوتا تو اور بھی زیادہ مزہ آتا۔ سامعیہ کو کرکٹ پسند نہیں ہے۔ ان کا پسندیدہ کرکٹر بس میں ہی ہوں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحسن علی نے نکاح سے قبل اپنی ہونے والی دلہن سامعیہ آرزو کےساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

کرکٹر حسن علی کا سامعہ سے نکاح آج ہوگا

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers