قومی

کیپٹن صفدر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج

کیپٹن صفدر کو پولیس سے ہاتھا پائی مہنگی پڑ گئی۔ تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج، مزید 16 افراد بھی نامزد کر دیے گئے۔ سابق وزیراعظم کے داماد نے کل عدالت کے باہر پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارنے کی کوشش کی تھی۔

گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے معاملے پر لاہور پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت 16 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تھانہ اسلام پورہ کی پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں کیپٹن صفدر سمیت 16 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی، ہنگامہ آرائی ہوئی۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی اور انتشار پھیلانے والے افراد کو گرفتار کرنا چاہا توکیپٹن (ر) صفدر درمیان میں آ گئے۔ کیپٹن صفدر نے ایک اہلکار سے زبردستی ڈنڈا چھین لیا اور اسے مارنے کے لیے آگے بڑھے اور دھمکیاں بھی دیں جبکہ پیچھے سے آنے والے اہلکار نے ان سے ڈنڈا چھین لیا تھا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر (ن) لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی تھی. مریم نواز اور یوسف عباس کی پیشی کے موقع پر غیر معمولی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ کارکنوں اور پولیس کے ساتھ بدنظمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے ہنگامہ آرائی ہوئی اورانتشار پھیلا جبکہ کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکاروں سے ڈنڈا چھین کر کارکنوں کو چھڑوا بھی لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور معلومات کے لئے آپ نیوز اینڈرائڈ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔

Aap News Mobile Application

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers