قومیکھیل

حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی سہرا باندھنے کے لیے تیار

ایک اور کرکٹر بھی سہرا باندھنے کے لیے تیار ہو گیا۔ عماد وسیم 26 اگست کو اسلام آباد میں ثانیہ اشفاق سے شادی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان، چیٔرمین پی سی بی سمیت کئی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

فاسٹ باولر حسن علی کے بعد آل راونڈر عماد وسیم اب دلہا بننے کی تیاری کر رہے ہیں. اس حوالے سے تمام تیاریاں حتمی مراحل میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔

عماد وسیم 26 اگست کو دلہے کا سہرا سر سجائیں گے۔ شادی کی تقریب اسلام آباد میں ہو گی۔ آل راؤنڈر کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے ہو رہی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے شادی کی تقریب کے دعوت نامے تمام مہمانوں کو بھجوا دیے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی اپنی شادی پر خصوصی دعوت دی ہے۔

ان کے علاوہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

عماد وسیم کی اہلیہ کا تعلق لندن سے ہے مگر وہ شادی کے بعد اسلام آباد میں ہی رہائش اختیار کرِیں گے۔ دونوں کی شادی والدین کی پسند سے ہو رہی ہے۔ کوالیفیکیشن کے حوالے سے ثانیہ اشفاق بزنس گریجویٹ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کا نکاح 24 اگست جبکہ رخصتی 26 اگست کو ہو گی۔ اس وقت عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی طرف سے کرکٹ کھیل رہے ہیں مگر وہ شادی کے لیے چھٹیاں لے کر آئے ہیں اور شادی کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers