بین الاقوامیقومیکھیل

سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچز کا شیڈول بھی جاری۔ کراچی اور لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
جبکہ ٹیسٹ سیریز دسمبر تک موخر کردی گئی ہے۔

دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر میں قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی چئیرمین احسان مانی نے دورہ سری لنکا کی تصدیق ہونے پر خوشی اور دلی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دورے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہون نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کو طے کرنے سے قبل محدود اوورز کے میچوں میں شرکت سے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا اندازہ ہو جائے گا۔ ہم مثبت روئیے پر سری لنکن کرکٹ کے صدر شامی سلوا، سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پی سی بی اکتوبر میں ٹیسٹ میچز کی میزبانی پاکستان میں کرنے کا خواہشمند تھا لیکن سری لنکن وزیر کھیل نے ٹیسٹ میچز کی اجازت نہ دیتے ہوئے گزشتہ روز ہی اعلان کردیا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے کرکٹ ٹیم بھجوا سکتے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers