قومی

نریندر مودی بھارت کا قصائی ہے۔ بلاول بھٹو

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سکردو میں پریس کانفرنس۔ کہا کہ نریندر مودی بھارت کا قصائی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو قید خانہ بنا دیا ہے۔ ہمیں کشمیر کاز کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی۔

رہنماء پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دورے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں گجرات کے قصائی مودی سے اس کی اوقات کے مطابق ڈیل کرنا چاہیے۔ کمشیری مسلمانوں‌ کو اقلیت بنانے کی سازش بالکل بھی منظور نہیں۔ اگر ہمارے ہاں حقیقی جمہوری حکومت ہوتی تو آج کشمیر کی یہ صورتحال ہی نہ ہوتی۔ بھارت کو خطے میں امن کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی وفاقی پارٹی ہے کوئی فاشسٹ جماعت نہيں ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بالکل ناکام اور نااہل ہے۔

اگر حکومت بھی حزب اختلاف کا کردار کررہی ہے تو حکمرانی کون کرےگا؟ عمران خان نے اپنے ملک ميں جمہوريت کا جنازہ نکالا۔ جو انسانی حقوق چھين رہا ہے وہ گلگت بلتستان کو حق کيسے دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وزارت خارجہ کو ناکام بنا دیا گیا جبکہ سفارت کاری جاننے والے تمام لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزيراعظم کس منہ سے کشمير کی بات کريں گے۔

مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت (حریت رہنماؤں) کو بھی قید کردیا گیا ہے۔ نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو قیدخانہ بنادیا ہے۔ پاکستان نے آرٹیکل 370 کو کبھی قبول نہیں کیا۔ ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا۔ بولے کہ میں جہاں جہاں جاوں گا کشمیریوں کی بات کروں گا۔

راہول گاندھی کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روکنا افسوس کی بات ہے۔ مودی کے وزیراعظم بن جانے کے بعد ہماری خارجہ پالیسی میں تبدیلی آنی چاہیے تھی مگر ہم نے 5 سال انتظار کیا۔ ماضی میں جب مودی منتخب ہوا توہماری بھارت کی ساتھ ویسی ہی خارجہ پالیسی رہی جیسی دیگر بھارتی وزرائے اعظم کے وقت تھی۔ عمران خان کے نریندر مودی کے حق میں بیان پر ہمیں بہت نقصان ہوا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers