بین الاقوامی

باکسر عامر خان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

باکسر عامر خان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ۔ کہتے ہیں کہ انتہا پسند بھارت امن کے لیے خطرہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔ نامور شخصیات بھی کشمیر کے سفیر بنیں۔ امن کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

معروف عالمی باکسر عامر خان آج صبح اسلام آباد پہنچے جہاں سے وہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کرلائن آف کنٹرول چلے گئے۔ پاکستانی نژاد باکسر نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایل او سی آنے سے منع کیا گیا تھا لیکن میں نے وہاں ہر صورت جانے کا ارادہ کیا۔ آزاد کشمیر پُرامن ہے اور یہاں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات سے دنیا کو آگاہ کروں گا۔ برطانیہ سے یہاں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ جس طرح آزاد کشمیر میں امن ہے ایسے ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی امن قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے برطانیہ میں ٹی وی پر کشمیر کے حوالے سے رپورٹس دیکھیں۔ مقبوضہ وادی میں معصوم بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ وہ معصوم سکول نہیں جا سکتے۔ ان پر انسانیت سوز ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔

میرے جذبات اور احساسات اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وہ لوگ تنہا نہیں ہیں میں ان کا ساتھ دیتا رہوں گا اور ان کی آواز بنوں گا۔
چیمپئن باکسر نے مزید کہا کہ دیگر نامور شخصیات کو بھی کشمیر کا سفیر بن کر ان کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے اپنے اس دورے کے حوالے سے شعبہ تعلقات عامہ (آئی۔ایس۔پی۔آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن قبل عامر خان نے ٖلائن آف کنٹرول پر دورے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وہ کشمیر میں بد ترین صورت حال کے حوالے سے وسیع سطح پر آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers