بین الاقوامی

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ۔ علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی شہزادہ عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے اور بھارتی جارحیت سے متعلق ولی عہد کو آگاہ کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرارداوں کو مدنظر رکھ کر حل ہونا چاہیے۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان تیسری مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ 7 اور 19 اگست کو ہوا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے اظہار یکجہتی بھی کی تھی۔

دوسری جانب آج وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں مسٔلہ کشمیر کا نقظہ بھی شامل ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق حال ہی میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خارجہ پاکستان کی جانب سے اپنی سفارتی کاوشوں سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماوں سے رابطے ہونے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے پہلے ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو اپنی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

اس کے علاوہ بھی راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے۔ بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔ اس سفاکانہ اقدام پہ دنیا بھر کے لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers