بین الاقوامیقومیکھیل

ٹویٹر پر شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر میں پھر سے جنگ چھڑ گئی

کرکٹ کے میدان پر پرانے دشمن اب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آمنے سامنے ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی ٹیم کے سابق بلےبازاور بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا کے رکن گوتم گمبھیر ایک بار پھر سے ٹویٹر کے محاذ پر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ کل سب لوگ کشمیر سے یکجہتی کے لیے باہر نکلیں۔ ميں جمعہ کو بارہ بجے مزار قائد جاؤں گا۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سب میرے ساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ بہت جلد کنٹرول لائن کا دورہ بھی کریں گے۔

اس پر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر تلملا اٹھے اور شاہد آفریدی کی تصویر اپلوڈ کر کے طنزیہ الفاظ میں کہا کہ دوستو! اس تصویر میں شاہد آفریدی، شاہد آفریدی سے ہی پوچھ رہا ہے کہ اسے شاہد آفریدی کو بےعزت کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شاہد آفریدی سمجھدار ہونے سے انکاری ہیں۔
https://twitter.com/GautamGambhir/status/1166709158176931841

اس کے ردعمل میں شاہد آفریدی نے بھی گوتم کی تصویرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی گوتم اپنے آپ کو متعلقہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں مجھے یہ یاد آ جاتا ہے۔ تصویر میں گوتم کے بارے میں ان کے سابق کوچ کی رائے شامل تھی جو کہ کافی منفی تھی۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1166758177544818691

آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں کرکٹرز اس سے پہلے بھی ایک دوسرے کو سخت جملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share