انٹرٹینمنٹبین الاقوامیقومی

اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثرانداز ہونے والی پانچ مسلم خواتین کی فہرست میں شامل

اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثرانداز ہونے والی پانچ مسلم خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات نے بین الاقوامی اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کا نام دنیا کو بدلنے والی 5 مسلمان خواتیں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس سے پہلے انہیں صدرِ پاکستان کی جانب سے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ایسی فلموں میں کام کیا ہے جنہوں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے۔مہوش حیات نے ابھی ایک ایسا پراجیکٹ سائن کیا ہے جس میں انہوں نےپاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ محترمہ کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے اداکارہ کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ تاہم فلم میں ان کا کردار اداکرنا ایک مشکل کام ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز پہلے اداکارہ میرا نے محترمہ بینطیر کا کردار نبحانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

پاکستانی گانے چرانے پر مہوش حیات نے بالی ووڈ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کابھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت کو پاکستان سے اختلافات ہیں اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے چراتا ہے۔ بالی ووڈ کے نزدیک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی کی کوئی اہمیت نہیں۔

عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو ’’پراڈا‘‘ منظر عام پر آئی تھی، جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے’’کالے رنگ کا پراندا‘‘ اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانے’’گورے رنگ کا زمانہ‘‘ کی بھونڈی نقل تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers