Uncategorizedقومی

آپ نیوز اور انڈس نیوز کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

آپ نیوز اور انڈس نیوز بنا کشمیریوں کی آواز۔ وزیراعظم عمران خان نے کال دی تھی کہ پوری قوم کشمیریوں کے لیے جمعے کے روز باہر نکلے۔ اسی سلسلے میں آپ میڈیا نیٹ ورک کے ملازمین بھی پیش پیش رہے۔ 12 سے ساڑھے 12 بجے تک تمام ملازمین نے باہر آ کر اپنے کشمیری بہن، بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

آپ نیوز اور انڈس نیوز کا بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

آپ نیوز اور انڈس نیوز کا بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی | کشمیر بنے گا پاکستان، پوری قوم یک زبان #AapNews #BreakingNews #KashmirBaneGaPakistan #KashmirHour #SaveKashmir

Posted by Aap News on Friday, August 30, 2019

آپ نیوز کے تمام ملازمین اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے ہاتھوں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے بینرز آویزاں کیے بلڈنگ کے باہر کھڑے ہوئے۔ سب ہی نے کشمیریوں کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت بھی کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹرنیوز آپ نیوز عمران میر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے احتجاج علامتی طور پر کیے جاتے ہیں۔ آج ہم سب نے سڑکوں پہ نکل کے یہ ثابت کیا ہے کہ کشمیر ہم سے کوئی الگ چیز نہیں ہے۔ یہ ہمارے دلوں میں بستا ہے۔ یہ ہماری جان ہے، یہ پاکستان کا حصہ ہے۔ اور اب یہ بات پوری دنیا پہ واضح ہو جانی چاہیے کہ ہم جس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ ہم سے بالکل بھی الگ نہیں ہے۔ اور آج یہ بات ہم نے اپنے چینلز انڈس اور آپ نیوز کے ذریعے علامتی طور پر واضح کر دی ہے۔

جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ یہ بات صرف کہنے کی حد تک نہیں بلکہ آپ میڈیا نیٹ ورک نے عملی طور پر اس کا ثبوت دیا ہے۔ اسی وجہ سے سب کام کاج چھوڑ کر آج کشمیریوں کے لیے باہر نکلے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers