آپ کی معلوماتبین الاقوامی

جموں و کشمیر – گیم آف ڈیمو گرافکس

کشمیر کی کل آبادی 6.8 ملین ہے جس کا 96 فیصد حصّہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

جموں کی کل آبادی 3.5 ملین ہے جس کا 62 فیصد حصّہ ہندووؑں، 33 فیصد حصّہ مسلمانوں اور 03 فیصد سکھوں پر مشتمل ہے۔

لداخ کی کل آبادی 270،000 ہے جس کا 46 فیصد حصّہ مسلمانوں، 40 فیصد حصّہ بدھ مت اور 12 فیصد حصّہ ہندووؑں پر مشتمل ہے۔

لداخ کو مزید دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے، لیخ اور کارگل۔ لیخ جس کی آبادی 130،000 ہے اس میں اکژیت بدھ مت کی ہے. کارگل کی آبادی 140،000 ہے اس میں اکژیت مسلمانوں کی ہے۔

جموں اور کشمیر کی کل آبادی 12.5 ملین ہے جس میں 68 فیصد مسلمان، 28 فیصد ہندو، 04 فیصد سکھ اور بدھ مت ہیں۔

اگرچہ حال ہی میں بھارت نے ایک چال کے ذریعے جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہاں پر موجود مسلمانوں کی اکثریت (بی جے پی) حکومت کے ہندووتا سوچ کی تکمیل کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers