قومی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارشات کی گئیں۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسوں کی کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

ختمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہو گا۔ اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے 3 سے 4 ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ لیکن اب حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ایک ماہ پہلے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اچانک 5 روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers