انٹرٹینمنٹقومی

کامیڈی فلم میں شمعون عباسی بھارتی پائلٹ کا کردار نبھانے کیلئے تیار

شمعون عباسی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کردار نبھائیں گے۔ ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن پر کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی کہانی انہوں نے خود تحریر کی ہے۔

فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ ستمبر میں شروع کی جائے گی. آج کل فنکاروں کی کاسٹنگ پر کام جاری ہے. فلم 27 فروی 2020 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

ویویک اوبرائے نےحال ہی میں انڈین ائیرفورس پر فلم بنانےکا فیصلہ کیا اور اس فلم کا نام بالاکوٹ رکھا جائے گا۔ پاکستان نے اس کے جواب میں ایک کامیڈی فلم بنانے کا اعلان کیا جس میں شمعون عباسی بھارتی پائلٹ کا کردار نبھائیں گے اور باقی کاسٹ پر کام جاری ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers