قومی

کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر جنگ لڑوں گا: وزیراعظم عمران خان

یومِ یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب وزیراعظم آفس میں سجی۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر جنگ لڑوں گا۔ افسوس ہے کہ مسلمانوں پر جب بھی ظلم ہوتا ہے تو اقوام متحدہ خاموش رہتی ہے۔ بھارت سن لے، حملہ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کشمیر آورکی مرکزی تقریب سے خطاب۔کشمیر ہمارا ہے کی اپپل پر لاکھوں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر #AapNews #KashmirBaneGaPakistan #PM #ImranKhan #NarendraModi #SupportKashmirToday #KashmirHour #SaveKashmir

Posted by Aap News on Thursday, August 29, 2019

انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی جہاں کہیں بھی ہیں۔ چاہے وہ اسکول کے طلبہ ہوں، دکاندار ہوں، مزدور اور سرکاری ملازم ہوں، ہم سب اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آر ایس ایس کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر سے انہوں نے کہا کہ 1925 میں بننے والی آر ایس ایس کا سب سے بڑا مقصد مسلمانوں کی خلاف نفرت تھی۔ یہ سمجھتے تھے کہ ہندو سب سے بالاتر ہیں ۔ آرایس ایس میں اب بھی مسلمانوں کی خلاف نفرت ہے۔

آرایس ایس کا نظریہ ہٹلر کے نظریے سے ملتا ہے۔ انتہا پسند ہندو چاہتے ہیں کہ بھارت سے مسلمانوں کو یاں تو نکال دیں یاں دوسرے درجے کا شہری بنا کر رکھیں۔

اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونا چاہیے تھا۔ اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج سب ان کے ساتھ ہوتے۔ اس بات کا افسوس ہے کہ جب بھی مسلمانوں پہ ظلم ہوتا ہے تو اقوام متحدہ اور انصاف فراہم کرنے والے ادارے خاموش رہتے ہیں۔

میں دنیا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا۔ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی میں اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ 80 لاکھ کشمیری چار ہفتے سے کرفیو میں بند ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پھرسے ایک ڈرامہ یا آزاد کشمیرمیں کچھ کرنے کی کوشش کرے گا۔ مودی سن لو ہم اینٹ کا جواب پتھرسے دیں گے۔ ہماری فوج پوری طرح تیار ہے۔ کسی بھی جارحیت کاجواب دیں‌ گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری دنیا کو پتہ ہونی چاہیئے کہ دو ایٹمی قوت رکھنے والے ممالک کا آمنا سامنا ہوا تو نقصان برصغیر کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی یہ سب کو بتاؤں گا کہ دوایٹمی طاقتوں میں جنگ کا اثر کہاں تک ہوگا۔ مظلوم کشمیریوں پرمظالم عالمی سطح پراٹھائیں گے۔ اقوام متحدہ میں اگر ان مظالم کے خلاف سب چپ کر کے بیٹھے رہے تو اثر پوری دنیا پر ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر سے کرفیو اٹھانے کیلئے باقاعدہ مہم چلائیں گے۔ دنیا کے معروف سیاستدان، مسلمان لیڈراور انسانی حقوق کی تنظیموں سب کو جگائیں گے۔ ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے۔ مودی کا تکبر خاک میں ملے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers