قومیٹیکنالوجی

وزیر اعظم کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے نئی پالیسی کی تعریف

وزیر اعظم نے نئی پالیسی کے تحت قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے نئی پالیسی کے تحت قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا ماضی میں اس اہم شعبے کو نظرانداز کیا گیا جس کے نتیجے میں توانائی کے اخراجات اور آلودگی میں اضافہ ہوا۔

وزیر اعظم نے یہ بات قابل تجدید توانائی سے متعلق نئی پالیسی کے بارے میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن محمد حمد اظہر، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ندیم بابر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ایس اے پی ایم، شہزاد قاسم، سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی اور اعلی عہدیدار نے شرکت کی

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے نیلامی سالانہ بنیادوں پر کی جائے گی تاکہ سرمایہ کار صلاحیت اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیلامی کے عمل میں حصہ لے سکیں۔

وزیراعظم نے جامع پالیسی وضع کرنے پر ندیم بابر ، وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان ، سیکرٹری پاور اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers