ٹیکنالوجی

فواد چوہدری نے سستا منرل واٹر ایجاد کر لیا

وزیر برائے سائنس فواد چوہدری کی ایک اور ایجاد۔ سرکاری دفاتر کے لیے منرل واٹر تیار کر لیا۔ خرچہ صرف ایک روپے فی لیٹر آئے گا۔ ایکٹرک رکشوں اور موٹر سائیکلوں پر بھی کام جاری۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ان کی وزارت نے ایک روپے فی لیٹرمیں سستا اور معیاری منرل واٹر تیارکر لیا ہے۔ جس کے پہلے پہلے مرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں یہ پانی سپلائی کیا جائے گا۔

یہ پہلی دفع ہے کہ حکومتی سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے نجی کمپنیوں کے منرل واٹر استعمال کرنے کے خرچے میں یقیناً کمی آئے گی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے منرل واٹر کی ابھی صرف آدھے لیٹر کی بوتلیں تیار کی گئی ہیں۔

بوتلیں پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے تیار کی ہیں۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے کامیاب ہو جانے کا بعد تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے۔ جس کے بعد آسان قرضوں کے عوض یہ پلانٹ لوگوں میں بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکٹرانک رکشے اور موٹر سائیکل متعارف کرائیں گے۔ پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا ایک بڑا ملک ہے۔ الیکٹرانک موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہونگے۔ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا جائے گا۔ جس کے بعد رکشے اور موٹر سائیکلیں پیٹرول کے بجائے بیٹری پر چلا کریں گیں۔ انہوں نے خود الیکٹرانک موٹر سائیکل اور رکشہ چلا کر بھی دکھایا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers