قومی

ہمارے پاس ایک اور آدھا کلو کے ایٹمی بم بھی ہیں۔ شیخ رشید

کشمیر ایشو پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا ننکانہ صاحم میں تقریب سے خطاب کہا کہ اگر کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہو گی۔ ہمارے پاس ایک اور آدھا کلو کے ایٹمی بم ہیں۔ ہم مودی فاشزم کا خاتمہ کر کے چھوڑیں گے۔

ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرپوری دنیا میں اٹھائیں گے۔ ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔ اگر کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ ایٹمی جنگ ہو۔ اگر کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ بھارت سن لے پاکستان کے پاسکلو آدھا کلو اور پاؤ کے بھی ایٹم بم ہیں۔اور ہم جانت ہیں کہ انہیں کہاں استعمال کرنا ہے۔

شیخ رشید احمد نے اپنے ایک اعلان میں ننکانہ ریلوے سٹیشن کا نام تبدیل کر کے بابا گورو نانک ریلوے سٹیشن کا نام دے دیا۔ بولے کہ بابا گورو نانک نے امن کا درس دیا ہے۔ ہم امن پر عمل پیرا ہیں جبکہ بھارت تشدد کی راہ پر ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے آسام میں 30 لاکھ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کے نام پہ لاہور سے شورکوٹ تک نئی ٹرین چلائی جائے گی۔ گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا تھا کہ کہ جب تک زندہ ہوں انڈیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ میری کرنٹ لگنے کی ویڈیو انڈیا میں وائرل ہو گئی ہے۔ انڈیا چاہتا ہے کہ میں مر جاؤں۔ میرے مرنے کے بعد بھی کفن اٹھا کر انڈیا دیکھے گا کہ مرگیا یا زندہ ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے پہلے ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو اپنی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج نے وادی میں کرفیو لگا کر مکمل طور پر اسے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers