قومی

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ آرمی چیف

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ سپہ سالار کا دشمن کو پیغام۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کواٹرز لاہور اور پنجاب کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگجو فوج بنا دیا ہے۔ افسر اور جوان ہمیشہ قوم کی توقعات پہ پورا اتریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دورہ کیا۔

دورے میں پاک فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بارڈرز کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کے لیے سخت جان بنا دیا ہے۔ انہیں فوج کے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے۔ افسران اور جوان قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔ ہم اپنے ارادوں میں ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers