بین الاقوامیٹیکنالوجی

چاند پر قدم رکھنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہو گیا

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند۔ بھارت کی چاند کو چھونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام۔ ‘چندریان ٹو’ تو چاند پر نہ اترا، منظر دیکھنے کے لیے اسپیس سنٹر آئے نریندر مودی کا منہ اتر گیا۔ اٹھ کر چلے گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وکرم لینڈر کا لینڈنگ سے کچھ دیر قبل زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

بھارت کی چاند پر جانے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔ بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پر لینڈنگ سے کچھ منٹ پہلے ہی ٹوٹ گئے۔

زرائع کے مطابق بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا کہ چاند کی سطح سے صرف 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس سلسلے میں ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مشن ناکام ہو جانے پر بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ پھوٹ کر رونے لگ گئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو کہ لینڈنگ کا منظر دیکھنے آئے تھے، ان کو گلے لگا کر دلاسا دیتے رہے۔ اور جب ان کی تمام حسرتوں کی موت واقع ہو گئی تو وہ اپنا اترا ہوا منہ لے کر واپس چلتے بنے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے۔ وہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔ بھارت کی اس ناکام کوشش پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کام نہیں آتا، اس سے پنگا نہیں لیتے۔

ٹوئٹر پہ اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے۔ جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

انہوں نے بھارت کو مشورہ بھی دیا کہ ہندوستان نے بغیر سوچے سمجھے چندریان اور ابھی نندن پرپیسہ لٹا دیا، بھارت چند ریان جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانے کے بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں۔

دوسری جانب ‘انڈیا فیلڈ’ (India Failed) ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بھارت کا چاند مشن ماند پڑ جانے پر سوشل میڈیا بریگیڈ کے ہاتھ شغل لگ گیا۔ سب نریندر مودی کو طعنہ دینے لگ گئے کہ مودی جی! آپ سے نہ ہو پائے گا۔ چٹکلوں اور طنز بھرے تیروں کا دفاع کرنا بھارت کے لیے مشکل ہو گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers