قومی

ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں

انسانیت کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین۔ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں شہرشہر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ مجالس کا اہتمام، عزاداران کے لیے لنگر اور نزرونیاز کا سلسلہ جاری۔ کربلا کے پیاسوں کی یاد میں جگہ جگہ سبیلیں لگ گئیں۔

نواسہؑ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت اور ان کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کے لیے ملک بھر میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

کرچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ نمائش پر ترقیاتی کام کی وجہ سے جلوس کا راستہ تبدیل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ایم۔ ایے جناح روڈ کا عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جلوس حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ کھارادرپر ختم ہوگا۔ نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری سے بر آمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس یہیں اختتام پذیر ہوگا۔

لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پر اختتام پزیرہوگا۔ اعزا دار نماز ظہرین سراج بلڈنگ عالمگیر روڈ پر ادا کریں گے۔ جبکہ جلوس کے شرکاء نماز مغربین پرانی انار کلی میں ادا کریں گے۔ اس موقع پر ذرائع کے مطابق پانچ ہزار سے زائد جوان سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

جلوس کے لیے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں کی کیمروں اور ہیلی کاپٹر سے مانیٹرنگ بھی کی جاری ہے۔ جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رضاکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ عزادار خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکارموجود ہوں گی۔

آج کے دن ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پورے سندھ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نہیں کی جائے گی۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ صرف تجویز کردہ علاقوں میں جلوس کے اوقات میں موبائل سروس بند کی جائے گی۔ کراچی میں موبائل سروس معطل کرنے کے تمام اختیارات آئی۔جی اور کمشنرز کو دے دیے گئے ہیں۔

پشاور اور کوئٹہ میں صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ کوئٹہ کے علاوہ بولان اور مستونگ میں بھی موبائل سروس بند رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 9 اور 10 محرم کو پابندی عائد ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے شہر حیدرآباد۔ لاڑکانہ۔ ٹھٹھہ، میرپور خاص، نوابشاہ میں بھی موبائل سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers