قومی

فنکاروں اورکھلاڑیوں کا بھی وزیراعظم کےہمراہ مظفرآباد جانے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کو پابندیوں میں جکڑے 39واں روز۔ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ وادی کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل مظفرآباد جائیں گے۔ فنکاروں اور کھلاڑیوں کا بھی وزیراعظم کے ہمراہ جانے کا اعلان۔

کل کے روز مقبوضہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں عظیم الشان جلسہ کریں گے۔ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے اسلام آباد میں اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ جلسے میں ہونے والے انتظامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

کارکنان اور دیگر عوام ریلیوں کی صورت میں جلسہ گا میں آئیں گے۔ اس موقع پر دلسہ گاہ مین سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مظفر آباد میں جلسہ 13 ستمبر کونماز جمعہ کے بعد دشروع ہونے کا امکان ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نماز جمعہ سے قبل مظفرآباد روانہ ہوں گے اور جمعہ کو دوپہر 3 بجے کے بعد مظفرآباد جلسے سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی آواز پر شوبز ستاروں ارو کھلاڑیوں نے بھی لبیک کہتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پہ اداکار ہمایوں سعید نے عوام سے بھرپور شرکت کرنے کي اپيل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مظفرآباد جاؤں گا۔ آؤ ہم دنیا کو دکھا دیں کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

اداکارہ حریم فاروق نے بھی مظفر آباد ہونے والے جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ مایا علی نے بھی کہا کہ آئیے اس جمعہ کو اپنے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں اور اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لئے اپنی حمایت کا مظاہرہ کریں۔ میں بھی وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کے لیے مظفرآباد میں رہوں گی۔

سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی ٹویٹر پہ اعلان کیا کہ آئیے ہم کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانے میں وزیر اعظم کا ساتھ دیں۔ اس کے لئے میں اس جمعہ کو مظفرآباد میں رہوں گا۔ آئیں شامل ہوں ، ہر آواز کا وزن ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers