قومی

ہماری معیشیت چاہے کمزور ہو، دفاع کمزور نہیں: شیخ رشید

وزیراعظم کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید مظفرآباد پہنچ گئے۔

مظفرآباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کمزور ہوسکتی ہے مگر دفاع نہیں۔ نریندر مودی کی عقل جواب دے گئی ہے۔ و یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٔلہ کشمیر کے ایشو پر ہم سب پارٹیوں کو ایک ہونا چاہیے۔مودی نے مسلمانوں کی خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ مودی کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ مودی خود ہی پھنس گیا ہے۔ ہم اسے جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کو گرفتار کیاجا رہا ہے۔ مودی نے آسام کے لاکھوں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے۔ مودی کا ہندوستان کے سپر پاور بننے کا خواب نیست و نابود ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میں آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کروں گا۔ 22 تاریخ کو میں سماہنی کے بارڈر پر جا رہا ہوں۔ کوٹلی، تتہ پانی اور لیپہ سمیت تمام بارڈر کے علاقوں پر جاؤں گا۔ ون مین آرمی ہوں بھارت کے خلاف خود لڑوں گا۔

جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج آزاد کشمیر میں تاریخی خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان دنیا کو واضح پیغام دیں گے۔ وزیراعظم کی 27 تاریخ کی تقریر کے بعد میں مقبوضہ کشمیر کا رخ کروں گا۔

اپوزیشن کے حوال سے انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کرتے رہیں گے۔ اگر پیسے وصول کریں گے تو نیب آپ کو ڈیل کرے گا۔ میں انہیں کہوں گا کہ سب کشمیر کے لیے ایک ہو جاؤ۔ باقی نیب کو اپنا کام کرنے دو۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے تاریخ میں 2 بڑی غلطیاں کی ہیں۔ ایک ایٹمی دھماکہ اور دوسرا لا قانونیت۔ مودی نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آرٹیکل 370 کو ختم کیا۔ لیکن ہم اور پاکستان کی فوج تیار ہیں۔ جس دن ملک پر حملہ ہوا فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر مقابلہ کروں گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers