قومی

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فارق حیدر کا مظفرآباد میں جلسے سے خطاب

مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فارق حیدر کا کہنا تھا کہ میں آپ تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ آج بھی اس وعدے پہ قائم ہیں جو وعدہ آپنے آج سے 72 سال پہلے کشمیریوں سے کیا تھا۔

آئیں چلیں سب مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز | وزیر اعظم عمران خان جلسہ گاہ میں موجود #AapNews #BreakingNews #LatestNews #FreeKashmir #KashmirBaneGaPakistan #PmImranKhan #Muzaffarabad

Posted by Aap News on Friday, September 13, 2019

 

راجہ فارق حیدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کہا کہ آپ نے 5 اگست کے بعد جو اندرون اور بیرون ملک اقدامات اٹھائے ہیں اس پر ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج 40واں روز ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑی جیل بنا کر رکھا ہے۔ ہمیں اپنے پیاروں اپنے عزیزوں کی کوئی خبر نہیں کہ وہ کس حال میں وہاں موجود ہیں۔ آج امام حسین کی قربانی بھی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ظلم و جبر کے آگے کبھی نہیں جھکنا چاہیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فارق حیدر نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ کشمیری اپنا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ وہ تب تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ان کو ان کا حق نہیں مل جاتا کہ وہ رائے شماری سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ آج سارے آزاد کشمیری عوام سیزفائر لائن کو عبور کرنا چاہتے ہیں۔ آج اللہ کے فضل سے آزاد کشمیرکی ساری قیادت ایک پیج پر ہے۔ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ بھی کھڑے رہیں گے۔

وزیر خارجہ سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ کل کو بھارت اگر آپ کو مذاکرات کی پیشکش کرے تو اس کے جال میں نہ پھنسنا۔ مذاکرات میں کشمیریوں کا اصل مسٔلہ سائڈ لائن ہو جاتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ہندوستان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 35اے کو ختم کرنے کے بعد شملہ معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں وہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔ ہم سال کے آخر میں آزاد کشمیر میں ایک بینالاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد کرنا چاہتے ہیں۔

آخر میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان سے کہا کہ یہ آپ کی ذمےداری ہے کہ آپ کشمیریوں کو اس جبر و ستم سے آزاد کروائیں کیونکہ دونوں طرف سے کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جب وقت آئے گا کشمیری آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers