قومیکھیل

سرفراز احمد کپتان برقرار، بابر اعظم نائب کپتان مقرر

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکا سیریز کے لیے سرفراز احمد ہی کپتان ہونگے جبکہ بابر اعظم بطور نائب کپتان ذمےداریاں نبھائیں گے۔ اس موقع پر کوچ اور چیف سیلیکٹر مصباح الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو #AapNews #BreakinNews #PCB #EhsanMani #MisbahulHaq

Posted by Aap News on Friday, September 13, 2019

 

چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔ سری لنکن بورڈ کی جانب سے کوئی منفی تاثر نہیں۔ پریس کانفرنس میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفرازکی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اسی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی، سری لنکا کے خلاف سیریز میں سرفراز ہی کپتان رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم اچھا نہیں کھیلتی تو صرف کپتان کو ذمے دار قرار دینا غلط ہے۔ کپتان سمیت11 پلیئرز کھیل رہے ہوتے ہیں۔ سب کی اپنی اپنی کارکردگی ہوتی ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں ون ڈے میں اپنی کارکدگی بہتر بنانی ہے۔ فٹنس کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔ ڈومیسٹک کی 6 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پاکستانی ٹیم کے معیار کے مطابق ہو رہے ہیں۔

شرجیل خان سے متعلق سوال پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ڈومیسٹک میں آ کر پرفارم کرتے ہیں تو ان کی ٹیم میں واپسی میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سرفراز احمد کو 2016 میں ٹی 20 کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد 2017 میں انہیں ون ڈے ٹیم اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی تھی۔

دوسری جانب بابر اعظم نے بطور بیٹسمین تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں 16 ویں، ون ڈے میں تیسری اور ٹی 20 میں پہلے نمبرپر موجود ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers