قومی

شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا

وزیراعلٰی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے استعفٰی دے دیا۔ شہباز گل نے استعفٰی وزیراعلٰی پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔ دوسری جانب عون چوہدری کو بھی مشیر وزیراعلٰی پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آصف محمود کو وزیراعلٰی پنجاب کا نیا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

Posted by Aap News on Friday, September 13, 2019

 

آپ نیوز کے ذرائع کے مطابق کچھ دن پہلے شہباز گل کی جانب سے دیا گیا بیان، جس میں انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر کوئی پارٹی ورکر عثمان بزدار کو پسند نہیں کرتا تو وہ خود پارٹی چھوڑ سکتا ہے، ان کے استفے کی وجہ بنا۔

پریس کانفرنس میں شہباز گل نے صاف صاف پارٹی کے لوگوں کو کہا تھا کہ اگر کسی شخص کو عثمان بزدار کی شکل، ان کا حلیہ، ان کے بال اچھے نہیں لگتے تو وہ پارٹی چھوڑ سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ بھی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لوگ شہباز گل سے نالاں تھے۔ پنجاب کابینہ کے لوگ ان کو پیراشوٹر سمجھتے تھے۔ جو بعد میں آ کر اہم عہدوں پہ فائز ہو گئے۔ شہباز گل نے استعفٰی وزیراعلٰی پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔

دوسری جانب عون چوہدری کو بھی مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کو معطل کرنے کی وجہ ان کا کام نہ کرنا بتائی گئی ہے۔ ان کی جگہ آصف محمود کو مشیر تعینات کیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ تحریک انصاف کے کئی رہنماء پچھلے ایک سال میں اپنے عہدوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔ ان میں اسد عمر، فیاض الحسن چوہان، صمصام بخاری شامل ہیں۔ اور اب شہباز گل نے بھی اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔
شہباز گل نے بہت کم وقت میں میڈیا میں اپنا نام بنایا تھا۔ اور کئی پریس کانفرنسز اور ٹاک شوز میں وہ پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کا بھرپور دفاع کرتے نظر آتے رہے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers