انٹرٹینمنٹقومی

رابی پیرزادہ کو سانپوں اور مگرمچھوں سے دوستی مہنگی پڑ گئی

رابی پیرزادہ کی سانپوں اور اژدھوں سے دوستی محکمہ وائلڈ لائف والوں کو پسند نہ آئی۔ چالان جاری کر دیا۔ گلوکارہ کہتی ہیں کہ سانپ ریکارڈنگ کے لیے کرائے پر لیے۔ گانے میں استعمال کرنے پر تو کسی نے نوٹس نہیں لیا تھا۔

لاہور : محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آ گیا اور نوٹس بھجوا دیا

لاہور : محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آ گیا اور نوٹس بھجوا دیا #AapNews #BreakingNews #WildLife #RabiPeerzada

Posted by Aap News on Saturday, September 14, 2019

 

گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ مختلف قسموں کے سانپ اور مگرمچھ رکھنے پر انہیں چالان جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے پر کی گئی۔

ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لاہور تنویر احمد جنجوعہ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم نے ان کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گلوکارہ نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر کا کہنا ہے ابھی تک سانپ، اژدھا، مگرمچھ اورشیر رکھنے کی جگہ کا سراغ نہیں ملا کیوں کہ سوشل میڈیا پردیئے گئے ایڈریس جعلی نکلے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے سراگ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ جانور وائلڈ لائف ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل ہیں۔ ان کا لائسنس کسی کو بھی جاری نہیں ہوسکتا۔

رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کر کے ماڈل ٹاون لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ وائلڈلائف ایکٹ 1974 ترمیم شدہ 2007 کی دفعات 9 اور12 کے تحت چالان کیا گیا ہے۔ جس کی سزا 2 سے 5 سال قید اور تقریباً 20 ہزار روپے جرمانہ ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پہ جاری کردہ اپنے پیغامات میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ سب جانور کرائے کے ہیں، جو کہ گانے کی شوٹنگ کے لیے لیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال سے سانپوں شیروں اور مگر مچھوں سے کھیل رہی ہوں کبھی نوٹس نہیں آیا۔ پانچ سال سے سانپ یاد نہیں آئے، مودی کی وڈیو کے باد کیسے خیال آیا؟

رابی پيرزادہ نے اژدھوں، مگرمچھ کے ساتھ اپنی ويڈيو بنا کر سوشل ميڈيا پر اپلوڈ کی تھی۔ جس ميں گلوکارہ نے سانپوں اور مگرمچھ کے ساتھ بھارتی وزيراعظم نریندر مودی کو دھمکياں دی تھيں۔ رابی پیرزادہ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر مسٔلہ کشمیر کے حوالے سے کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers