بین الاقوامی

سعودی عرب میں آئل فیکٹریز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

سعودی عرب میں 2 آئل فیکٹریز میں ڈرون حملوں کے بعد آگ لگ گئی۔ آگ پہ قابو پالیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملے حوثی باغیوں نے کیے۔ آگ آج صبح اچانک لگی اور پوری آئل فیلڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔

سعودی عرب میں دو آئل ریفائنریز پر ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد آگ بھرک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایک ڈرون حملہ آرمکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق جبکہ دوسرا ڈرون حملہ مغربی آئل فیلڈ خریص پر کیا گیا۔ اس نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز پر لگنے والی آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق آگ آج صبح اچانک بھڑکی اور پوری بقیق آئل فیلڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے تھے۔ ذراءع کے مطابق یہ ریفائنری 7 ہزار ملین بیرل تیل روزانہ صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور 2006 میں بھی اس پر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملے حوثی باغیوں نے کیے ہیں۔ لیکن ان کی جانب سے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس حملے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers