قومی

قومی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

قومی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ لاہور سے جدہ جانے والے جہاز کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہوئے آگ بھرک اٹھی۔ پائلٹ کا واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تمام مسافر محفوظ ائیرپورٹ رن وے پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں۔

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے759 کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے انجن نمبر1 میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث آگ بھرک اٹھی۔ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے کاک پٹ میں فائر الارم بجنا شروع ہوگئے تھے۔ آگ بھرکتے ہی مسافروں نے چیخیں مارنا شروع کر دیں۔

طیارے میں آگ لگتے ہی پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے مدد طلب کر لی۔ پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی فلائٹ کو واپس لاہور ائیر پورٹ کے رن وے پر اتار لیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔ طیارے میں‌ تقریباً 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔

طیارے کے ایک انجن کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ انجینئرنگ سٹاف جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔ انجن کی خرابی کی کوئی بنیادی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔

انجن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد رن وے کو بھی کلئیرکر دیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کا عملہ مسافروں کیلئے دوسرے طیارے کا انتظام کر رہا ہے، انہیں بہت جلد جدّہ روانہ کر دیا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers