قومی

ملک بھر کے بیشر علاقوں میں بارش کے بعد موسم میں تبدیلی

موسم کے دروازے پر تبدیلی کی دستک۔ لاہور میں بادلوں کی آنکھ مچولی۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ حبس کی چھٹی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بھی کالے بادل۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا سلسلہ اگلے دو سے تین روز بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں نے موسم بدلنے کا اشارہ دے دیا۔ جڑوا شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات کو ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگورا ہو گیا۔

گزشتہ رات کو نارروال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات جہلم اور  ہری پور میں بادل جم کر برسے اور ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا۔ جم کر بادل برسنے کے بعد حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ اس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

نارووال اور پسرور کے علاقوں میں کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔ نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

میرپور، آزاد کشمیر اور ان کے قریبی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش ہوئی جس کی وجہ سے مطلع صاف ہو گیا اور پہاڑی علاقوں کا منظر دلکش ہو گیا۔

میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پیر کے روز بھی ان علاقوں میں گھن گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لیکن کسی قسم کے طوفان کا کوئی حدشہ نہیں۔

لاہور میں آج صبح تک بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا سلسلہ اگلے دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔

 

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers