بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات ہوگی۔ وزیراعظم سعودی عرب سے امریکہ کی طرف اڑان بھریں گے۔ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج صبح سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ عمران خان وہاں سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید استحکام دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اقتصادی شراکت داری پر ایک دوسرے کو مزید اعتماد میں لیا جائے گا۔

ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات روایتی گرم جوشی اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم کے اس دورے سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت بھی ملے گی۔ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان اس دورے پر عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا سعودی عرب کا چوتھا دورہ ہے۔
اس کے بعد وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے لیے 2 دن بعد امریکہ کے لیے اڑان بھریں گے۔ امریکہ میں قیام کے دوران ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہہو گئے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اسی ماہ کے آغاز میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی اور یو اے ای وزرائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور اور شیخ عبد اللہ بن زاید بن سلطان النہیان کی بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers