قومی

پاک افغان سرحدی علاقے میں دھماکے سے پاک فوج کے دو جوان شہید

پاک افغان سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ میں دھماکہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہو گئے ہیں

ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع مہمند میں یہ واقع پیش آیا ہے۔ میجرعدیل شاہد پاک افغان سرحدی علاقے میں جو باڑ لگانے والا سکواڈ تھا اس کی قیادت کر رہے تھے۔ اسی دوران دھماکہ ہوا اور میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین نے شہادت نوش کی۔ میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی جبکہ سپاہی فراز حسین کا تعلق کوٹلی سے بتایا جا رہا ہے۔

 

پاک افغان سرحد کا یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمدورفت کے حوالے سے بہت سنگین سمجھا جاتا تھا۔ شہیدوں کے جسد خاکی پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

ان کو بہت جلد آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے بھی پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers