قومی

ڈی سی او لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ڈینگی روک تھام میں ناکامی پر صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ڈی سی او لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی سی او لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا #AapNews #BreakingNews #DCO #Lahore

Posted by Aap News on Saturday, September 21, 2019

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر برائے ریوینیو محمد اصغر کو ڈی سی لاہور کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ڈینگی میں روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے پر وزیراعلٰی پنجاب نے نوٹس لیا ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور کو تبدیل کر دیا جائے۔

وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام ڈینگی کا شکار ہو اور افسر دفاتر میں بیٹھے رہیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔

اب ایسی روش نہیں چلے گی۔ افسروں کو فیلڈ میں کام کرنا ہو گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈی سی لاہور نے آج سے کچھ روز قبل ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شہر کے 1 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی وائرس برآمد ہوا ہے۔اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی کیے گئے تھے لیکن وہ ناکام رہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب اب تمام افسران کی باقاعدہ رپورٹ چیک کیا کریں گے۔ اس کے علاوہ خود جائزہ لیں گے کہ انسدادِ ڈینگی کے لیے کس افسر نے کیا کیا اقدامات کیے ہیں اور اگر کوئی افسر غفلت برتے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers