قومی

کشمیریوں کے مؤقف کو مؤثر انداز سے پیش کریں گے: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم امریکا کا اہم دورہ کرنے جارہے ہیں۔ کشمیریوں کے مؤقف کو مؤثر انداز سے پیش کریں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس#AapNews #BreakingNews #Pti #FirdousAshiqAwan

Posted by Aap News on Saturday, September 21, 2019

 

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بری طرح سے پامالی کی جا رہی ہے۔ کرفیو کے خاتمے تک پاکستان بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ کشمیریوں پر پابندیاں ختم ہونے تک کوئی لچک نہیں دکھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے وہاں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بےحرمتیوں، بچوں کی بینائی چھیننے جیسے واقعات اور ایک منصوبے کے تحت کی جانے والی نسل کشی کو کھل کر بیان کیا ہے۔

عمران خان کا دورہ امریکا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم وہاں مختلف بینالاقوامی شخصیات کے ساتھ ملیں گے۔ ان کی ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر ہو گا۔ وزیراعظم صدر ٹرمپ کو مسٔلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار مزید مؤثر طریقے سے ادا کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

وزیراعظم کی امریکہ میں مسلم امہ کے تمام لیڈروں سے ملاقات ہو گی۔ انسانیت کی تذلیل کرنےوالا بھارت قومی سلامتی کارکن بننے کا اہل نہیں۔ بھارت کبھی بھی اپنے خواب کی تعبیر میں کامیابی نہیں پاسکتا۔

نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہا جاتا ہے۔ امریکی صدر کا فاشسٹ مودی کےساتھ کھڑے ہونا انسانیت کی تذلیل ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کو انسانیت کے قاتل مودی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

پاکستان مودی حکومت کے تمام کارنامے بینالاقوامی لیڈرشپ کے سامنے رکھے گا۔

عمران خان نے ہمیشہ بحیثیت کھلاڑی، سیاستدان ٹرینڈ سیٹر رہے ہیں۔ ہوسٹن میں نریندر مودی نے عمران خان کے اسٹائل کو کاپی کرنے کی بھونڈی کوشش کی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی سرکاری پیسے سے ذاتی تشہیر کررہا ہے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔

میڈیا کے حوالے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے باقی ستونوں کی طاقت میڈیا سے جڑی ہے۔ میڈیا کی آزادی اور مؤثر کردار پر کوئی قدغن نہیں لگائی جائے گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers