بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے امریکہ روانہ ہو گئے

وزیراعظم مشن کشمیر پر وادی میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے کے لیے سعودی عرب سے امریکہ روانہ۔ عمران خان 27 ستمبر کو جنرل کونسل میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ عمران خان جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

وزیراعظم عمران خان پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ سے سعودی ایئرلائن کی پرواز سے امریکا روانہ ہوگئے۔ عمران خان امریکہ میں 7 دن قیام کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پہلی ملاقات 23 سمتبر بروز پیر کو ہو گی۔
اس کے علاوہ عمران خان کی 10 سے زائد مختلف سربراہان مملکت سے بھی ملاقات طے ہے۔

عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جس میں مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کو بیان اور فاشسٹ مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔ مشن کشمیر کے حوالے سے عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

 

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عالمی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران جدہ میں سعودی فرماں روا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers