قومیکھیل

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار آنے والی ہے۔ پاک سری لنکا سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان۔ سرفراز احمد کپتان مقرر، بابراعظم نائب کپتان ہوں گے۔ حسن علی ان فٹ ہونے کے باعث 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔ میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت بھی جاری۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہونگے۔ قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، آصف علی، عماد وسیم، امام الحق، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد رضوان، وہاب ریاض، حارث سہیل، محمد حسنین، محمد عامر اور فخر زمان شامل ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ پرفارمنس دیکھتے ہوئے ہی کھلاڑیوں کوسلیکٹ کریں گے۔ جس کی پرفارمنس بہتر ہوگی وہ اوپر آئے گا۔

قومی اسکواڈ میں عمر اکمل اور احمد شہزاد جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ یہ دونوں قومی ٹیم کے ممکنہ 20 کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ دونوں کی پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹی 20 میں موقع دیں گے۔

فخر زمان کے حوالے  مصباح نے کہا کہ فخرزمان کے بیٹنگ مسائل حل کررہے ہیں۔ ان کی47 کی اوسط ہے۔ فخرزمان 10 اوور کھیل جائیں تومیچ جیتنے کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔

حسن علی کے فٹ نہ ہونے کے باعث ان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افتخار احمد کو ڈومیسٹک بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

دوسری جانب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ شائیقین قطاروں میں لگ کے ٹکٹس لے رہے ہیں۔ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بےچین ہیں۔

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers