قومی

آصف زرداری کھلے دل کے آدمی جبکہ نواز شریف کنجوس ہیں: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے لندن سے بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا مقصد کچھ اور ہے۔ انہیں پیغام بھجوایا ہے کہ گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ مذہبی کارڈ نہیں کھیلیں گے۔ شہباز شریف کی سیاست امتحان میں ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا ہے وہ لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔ شہبازشریف کی سیاست امتحان میں ہے۔ نواز شریف ضد کی وجہ سے معاملات خراب کر دیتے ہیں۔

مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کے ساتھ معاملات طے ہو رہے ہیں۔ ان کے لوگ پیسے واپس کر رہے ہیں۔ آصف زرداری کھلے دل کے آدمی ہیں۔ نواز شریف کنجوس شخص ہے۔ وہ کھانا بھی سرکاری کھاتے میں کھاتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پروپیگنڈے کا مقصد کچھ اور ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اس معاملے میں ان کے ساتھ نہیں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بند نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی حکومت کی خلاف ایک زہریلا پروپیگنڈا ہورہا ہے۔ ہم ناموس رسالت کے سپاہی ہیں۔ ہم نے جیلیں بھی کاٹی ہیں۔

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف ہلکی پھلکی موسیقی ہے۔ خود اپوزیشن رہنماؤں کو بھی سری نگر جانے کی اجازت نہیں۔

کشمیریوں کی تحریک کشمیر کے اندر سے اٹھے گی۔ جو پتھر استعمال کر رہے تھے اب وہ کچھ اور استعمال کریں گے۔

جنگ میں اپنی اپنی ٹائمنگ ہوتی ہے۔ عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں کشمیر کا کیس بہت طریقے سے آگے جائے گا۔ جنگ کا فیصلہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے کرنا ہے۔ فی الحال مجھے جنگ ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو پاک فوج ٹارگٹ کے ساتھ تیار ہے۔ وہ نیست ونابود ہو جائے گا۔

بولے کہ پی ٹی آئی کا ممبر نہیں۔ میں عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح ہوں۔ موجودہ حکومت کے جتنے ترجمان ہیں اتنے زندگی میں نہیں دیکھے۔
ٹرین منصوبے کے حوالے سے بولے کہ عمران خان ایم ایل اے ون کے ساتھ ہیں۔ نو یا دس اکتوبر کو چین جائیں گے۔ ایم ایل ون ضرور بنے گا۔ ننکانہ صاحب کو 15 نومبر سے پہلے آپریٹ کر دیں گے۔

بلاول بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیپی برتھ ڈے مائی لو۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers