قومی

بابو سرٹاپ کے قریب بس چٹان سے ٹکڑا گئی

چلاس میں بابو سرٹاپ کے قریب خوفناک حادثہ۔ بس موڑ کاٹتے ہوئے بےقابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی۔ 26 افراد جاں بحق 11 زخمی ہو گئے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں آرمی ہیلی کاپٹر پر آبائی علاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔

حادثہ بابوسر ٹاپ کے نزدیک گیٹی داس کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ بس اسکردو سے راولپنڈی جارہی تھی۔

بس بےقابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی۔ اور چٹان سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔ اس نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

فیالوقت تمام لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ چھٹی پر گئے ہوئے عملے کو فوری واپس طلب کر لیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں آرمی ہیلی کاپٹر پر آبائی علاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ بس ڈرائیور کا ابھی کچھ پتہ نہیں کہ وہ زندہ ہے یا نہیں۔ ابھی تک حادثے کی اصل وجوہات سامنے نہیں آئی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers