قومی

وزیراعظم عمران خان امریکہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر امیکہ میں موجود۔ آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔ رات ساڑھے 8 بجے امریکہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہو گی۔ رات 10 بجے امریکی سینیٹر لنزے گراہم اور ایک بجے سکھ کمیونیٹی سے ملیں گے۔ عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کل متوقع۔

وزیر اعظم سعودی ائیرلائن کی خصوصی پرواز سے امریکا پہنچے۔ جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچنے پرامریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورے میں وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ جس میں سرفہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہے جو کہ کل پیر کے روز متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان مصر، ایتھوپیا ، نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ عمران خان کی ترک صدر طیب اردگان، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور دیگر رہنماوں سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔

اس کے علاوہ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جس میں مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کو بیان اور فاشسٹ مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔ مشن کشمیر کے حوالے سے عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

وزیر اعظم کا قیام روز ویلٹ ہوٹل میں ہوگا۔ آج وزیراعظم کی رات ساڑھے 8 بجے امریکہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہو گی۔ رات 10 بجے امریکی سینیٹر لنزے گراہم اور ایک بجے سکھ کمیونیٹی سے بھی ملیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران جدہ میں سعودی فرماں روا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers