قومی

کراچی اور ملک بھر کے موسم میں تبدیلی

کراچی کا موسم اچانک بدل گیا۔ کالی گھٹائیں اور ہوائیں ہیٹ ویو اڑا کر لے گئیں۔ کچھ علاقوں میں بوندا باندی۔ موسم بہتر ہونے کے باوجود کراچی والوں کے لیے ایک اور مشکل بکلی کا شارٹ فال 3200 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ۔

بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا۔ بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ کراچی کے جنوب مغرب سے 510 کلو میٹر دور ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں۔ شہر میں گرم موسم اور لو کا اثر پیر کے روز بھی برقرار رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جب کہ 25 ستمبر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو کے حوالے سے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں درمیانی نوعیت کی ہیٹ ویو کا اثر منگل تک رہے گا۔ جبکہ حیدرآباد اورسکھر میں بھی گرمی کا پارہ ہائی رہے گا۔

25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ منگھوپیر اور سائٹ ایریا میں کالے بادل اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جب کہ اورنگی ٹاؤن میں بھی کالی گھٹائیں چھا گئی ہیں۔

کالی گھٹائیں اور ہوائیں ہیٹ ویو اڑا کر لے گئیں۔ جبکہ کچھ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ دوسری جانب پیر کو راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہلکی بارشوں کے بعد مون سون کا سلسلہ ختم ہو جائے گا جبکہ یکم اکتوبر سے ملک کے بیشتر علاقوں سے حبس کی کیفیت بھی ختم ہو جائے گی۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں آج درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ کے قریب رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق طبی ماہرین نے لوگوں کو بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال، دھوپ میں گھر یا دفاتر سے باہر نکلنے سے گریزاور اگر  مجبوری میں نکلنا بھی پڑے تو سر کو ڈھانپ کر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers