قومی

میجر جنرل آصف غفور کا بھارتی آرمی چیف کو کرارا جواب

بھارتی آرمی چیف کے پاگل پن پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ غیر ذمےدارانہ بیان بوکھلاہٹ کا اظہار اور کشمیر میں ناکامی کی عکاس ہیں۔ ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی ڈرامےبازیاں سامنے آ گئیں۔ جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر میں اپنے جاری کردہ بیان میں شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کمانڈر کا آزاد کشمیر پر بیان ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہے۔ بھارتی کمانڈر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے کیمپ کی موجودگی کا الزام فالس فلیگ آپریشن اور مہم جوئی کا بہانہ ہے، اگر اس کی کوشش کی گئی تو یہ خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ ک فوج کسی بھی قیمت پر کسی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کچھ روز پہلے پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں۔ اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جا کے حملہ کریں گے۔ ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers