بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان آج مہاتیر محمد اور بل گیٹس سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کی اہم ملاقاتیں۔ عمران خان آج ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور بل گیٹس سے ملاقات کریں گے۔ پاک، ترک، ملائیشیاء سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی آج اقوام متحدہ میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں آج شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت کے حوالے سے اپنے ہم منصب کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے نریندر مودی کا پردہ چاک کریں گے۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فورغ اور نئے منصوبوں کے حوالے سے بھی غور و فکر ہو گا۔

اس کے ساتح ساتھ وزیراعظم مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔ جس میں ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور آئی ٹی کی فیلڈ میں ملک میں موجودہ ہنر مندوں کو مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال ہو گا۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت فرمائیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کل عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈن سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

ترک صدر سے وزیراعظم کی مسٔلہ کشمیر اور باہمی تعاون کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ  جاسنڈا آرڈن سے اسلاموفوبیا اور مسلمان مخالف جذبات سے متعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا تھا

وزیراعظم نے تینوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جس میں مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کو بیان اور فاشسٹ مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔ مشن کشمیر کے حوالے سے عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers