قومیکھیل

پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کل ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے آباد ہو گا۔ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ میچ 3 بجے شروع ہو گا۔

میچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات تقریباً مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔

Posted by Aap News on Thursday, September 26, 2019

 

سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے۔ آج بارش کے باعث دونوں ٹیمیں مختصر وقت کے لیے پریکٹس سیشن کر سکیں۔

پہلا میچ کل، دوسرا 29 ستمبر جبکہ تیسرا 2 اکتوبر بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز 3 بجے ہی شروع ہونگے۔

اس کے بعد ٹی ٹونٹی میچز کا سلسلہ 5 اکتوبر کو قذافی اسٹیدیم لاہور سے شروع ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی 7 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6:30 بجے شروع ہونگے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لئے ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ اوپنرز فخر زمان اور امام الحق اپنی شراکت جاری رکھیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لاستھ ملنگا، انجیلو میتھیوز اور دیموتھ کرونارتنے سمیت سری لنکا کے 10 سینیئر کھلاڑی پاکستان نہیں آئے۔

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہونگے۔ قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، آصف علی، عماد وسیم، امام الحق، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد رضوان، وہاب ریاض، حارث سہیل، محمد حسنین، محمد عامر اور فخر زمان شامل ہیں۔

میچ دیکھنے کے لیے شائقین بے تاب ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کو بالکل بھی آسان نہیں لے رہے۔ ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پی سی بی 6 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوشش کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بورڈ کا اہم کردار ہے۔ پی سی بی کے بڑے رابطے میں رہیں تو کپتانی کا کوئی مسٔلہ نہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers