بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ملاقات۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالرز خرچ کرے گی۔ غربت کے خاتمے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ۔ وزیراعظم آج بھی نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔ کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

نیویارک میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے ان کے ہوٹل روزویلٹ پہنچے۔ ملاقات میں دونوں شخصیتوں کی جانب سے انسدادپولیو، مائیکروسافٹ اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کو آئندہ برس احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے 20 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  یہ رقم غربت کے خاتمے کے لیے 134 منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے اب تک تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ خوشی ہے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام میں ہماری معاونت کرے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے’’احساس پروگرام‘‘ شروع کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان، احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور بل گیٹس موجود تھے۔ ملاقات تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے علاوہ آج بھی عمران خان کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔ وزیراعظم انڈونیشیا کے صدر اور بیلجیم کے ہم منصب چالس مائیکل سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم معاشی اور ترقیاتی مذاکرے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس کے علاوہ اپنے ہوٹل میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جس میں مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کو بیان اور فاشسٹ مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔ مشن کشمیر کے حوالے سے عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share