قومیکھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے منسوخ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ کراچی میں شدید بارش کے باعث اسٹیڈیم کی گراؤنڈ پانی سے بھر چکی تھی۔ ایک بھی گیند نہ کرائی جا سکی اور نہ ہی ٹاس ہو سکا۔ دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

شائیقین میچ کے لیے بہت پر جوش تھے مگر بارش نے ان کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔

مصباح الحق کو بطور کوچ اپنے پہلے میچ کے لیے مزید انتظار کرنا ہو گا۔ پی سی بی نے دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ اب دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کے بجائے 30 ستمبر کو ہو گا۔ سوموار  کے روز موسم میچ کے لیے سازگار ہونے کی امید ہے۔

دونوں ٹیموں کو بھر پور سیکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم میں لایا گیا۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیریز کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچز کا سلسلہ 5 اکتوبر کو قذافی اسٹیدیم لاہور سے شروع ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی 7 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6:30 بجے شروع ہونگے۔

It's your chance to be the part of Dugdugee's exclusive show #ShortPitch on #PAKvSL series with host Zukhruf Khan.Just…

Posted by Dugdugee on Friday, September 27, 2019

 

دوسری جانب گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کو بالکل بھی آسان نہیں لے رہے۔ ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پی سی بی 6 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوشش کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بورڈ کا اہم کردار ہے۔ پی سی بی کے بڑے رابطے میں رہیں تو کپتانی کا کوئی مسٔلہ نہیں۔

 

 

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers