قومی

وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی

امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی۔ طیارہ دوبارہ نیویارک اتار لیا گیا۔ عمران خان روز ویلٹ ہوٹل پہنچ گئے۔ رات وہیں گزاریں گے۔ ذرائع کے مطابق دوران پرواز طیارے کا الیکٹرک سسٹم فیل ہوا۔ جس کے باعث لینڈنگ میں بھی مشکل ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وفد کے ساتھ نیویارک سے پاکستان واپس آ رہے تھے۔

اسی دوران طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوا جس کی وجہ سے طیارے کو ٹورنٹو سے واپس نیویارک کی طرف موڑنا پڑا۔

محفوظ لینڈنگ کے بعد وزیراعظم وفد سمیت امریکی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دوبارہ روز ویلٹ ہوٹل چلے گئے۔

طیارے کی خرابی ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان آج رات نیویارک میں روز ویلت ہوٹل میں ہی گزاریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے طیارے کا دوران پرواز الیکٹرک سسٹم فیل ہوگیا تھا۔ الیکٹرک سسٹم فیل ہونے کے باعچ لینڈنگ میں بھی انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی کے لئے نجی فلائٹ یا اسی طیارے سے واپسی سمیت مختلف آپشنز پرغور و فکر ابھی جاری ہے۔ تاحال روزویلٹ کی سیکیورٹی دوبارہ بڑھا دی گئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔ انہوں نے پوری دنیا میں مودی اور آر ایس ایس کا پردہ چاک کیا۔ اس کے علاوہ پوری دنیا کو کشمیر میں ہونے والی بھارتی بربریت اور مظالم سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم پوری دنیا میں کشمیر کے سفیر بن کر ابھرے ہیں۔ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ ٹوئٹر پر عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ان کا تاریخی خطاب دنیا بھر میں قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers