قومی

ن لیگ کے رہنماء رانا افضل انتقال کر گئے

 

ن لیگ کے رہنماء اور سابق وزیر مملکت رانا افضل انتقال کر گئے۔ رانا افضل کو دل کا دورہ پڑا۔ جو جان لیوا ثابت ہوا۔ نماز جنازہ شام 5 بجے فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ لیگی قیادت کا اظہار افسوس۔

سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔ ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ گزشتہ رات وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

وفات کے وقت ان کی عمر 70 سال تھی۔  سابق وزیر 22 فروری 1949 کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ رانا افضل نے ابتدائی تعلیم ڈھاکہ سے حاصل کی۔ وہ شروع سے ہی سماجی خدمات میں پیش پیش رہے۔

اس کے علاوہ  انہوں نے الیکٹریکل انجیئرنگ کی ڈگری 1971 میں این ای ڈی انجیئرنگ کالج کراچی سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ کچھ سالوں کے لیے فوج میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

رانا افضل فیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ سیاسی کیریئر کا آغاز 1997 میں کیا اور فیصل آباد سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 2008 میں بھی پنجاب اسمبلی کے رکن بنے جبکہ 2013 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

ان کی وفات کے بعد ان کے حلقے اور ن لیگ کی صف میں شامل ہر آنکھ اشکبار ہے۔ کئی رہنماؤں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share