قومی

وزیراعظم امریکہ سے روانہ، کچھ دیر تک وطن پہنچیں گے

وزیراعظم کا امریکہ سے واپسی پر جدہ میں مختصر قیام۔ پاکستان کے لیے اڑان بھر لی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔ شایان شان استقبال کی تیاریاں، ویلکم ہوم پی ایم آئی کے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا جسے دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں وطن واپس لوٹے گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کو مشن کشمیر قرار دیا تھا۔

عمران خان نجی پرواز کے ذریعے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔ وہ نیویارک سے براستہ جدہ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر بھرپور استقبال کرنے کی تیاریاں کر رکھی ہیں وزیراعظم عمران خان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ايئر پورٹ پر استقبال کی تيارياں کی جا رہی ہیں۔ عمران خان کی وطن واپسی پرکارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور پوری پاکستانی قوم حق پر ہے۔ ہم کشمیری عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہيں گے۔

وزیراعظم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک سے رخصت کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ  روز امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی ہو گئی تھی۔ جس کے بعد طیارہ دوبارہ نیویارک اتار لیا گیا تھا۔

محفوظ لینڈنگ کے بعد وزیراعظم وفد سمیت امریکی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دوبارہ روز ویلٹ ہوٹل چلے گئے تھے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔ انہوں نے پوری دنیا میں مودی اور آر ایس ایس کا پردہ چاک کیا۔ اس کے علاوہ پوری دنیا کو کشمیر میں ہونے والی بھارتی بربریت اور مظالم سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم پوری دنیا میں کشمیر کے سفیر بن کر ابھرے ہیں۔ ویلکم ہوم پی-ایم آئی کے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ان کا تاریخی خطاب دنیا بھر میں قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers