قومیکھیل

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

 

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم۔ پاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹاکرے میں کچھ دیر باقی۔ دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں موجود ہیں۔ دوسرے میچ میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، وہاب ریاض، شاداب خان اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

میچ کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس میچ کے لیے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ساڑھے 3 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شائقین کا اسٹیڈیم میں پہنچنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ اسٹیڈیم کے چاروں طرف مختلف پارکنگ ایریاز مختص کر دیے گئے ہیں جہاں سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جا رہا ہے۔

اسٹیڈیم اور پارکنگ کیلئے مقررہ مقامات کے اطراف میں قریبی اسکولوں کو دوپہر کی شفٹ میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق شارع فیصل کارساز روڈ ، راشد مہناس سے ڈالمیا تک کا راستہ عام ٹریفک کيلئے بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ کھلے رہیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سری لنکن ٹیم 2009 کے بعد پاکستان میں3 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان آنے والی پہلی ٹیم ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز، ورلڈ الیون اور زمبابوے کی ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers