قومیکھیل

پاکستان میں پہلی سنچری پر بابر اعظم پرجوش

بابر اعظم، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران پاکستان میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرنے کے بعد پرجوش ہیں۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے بعد بابر، جو اس وقت محدود اوورز کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، نے 105 گیندوں پر 115 رنز سے ٹیم کو 305-7 تک پہنچا دیا۔ بابر نے اپنی اننگز کو تیز کرنے اور زیادہ سے زیادہ ممکن حد تک وکٹ پر رہنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے کہا، “میں ہر میچ میں اس کو اپنا سو فیصد دینے کے ارادے سے جاتا ہوں اور جب تک ممکن ہو سکے کھیلتا ہوں۔ جب مجھے لگتا ہے کہ مجھے تیز کھیلنا ہے اس کے بارے میں احتیاط سے سوچتا ہوں۔ ”

بابر اعظم کو سری لنکا کے خلاف محدود اوور سیریز میں ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ ٹیم کی قیادت کرنے کے حوالے سے خود سے آگے بڑھنے کے خواہاں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پی سی بی کا فیصلہ ہے اور ہر کوئی کپتان بننے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے لیکن میں اس سے کہیں زیادہ صرف اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نائب کپتان بننے میں کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کوشش کرتا ہوں اور چیزیں سیکھتا ہوں۔ اگر سرفراز کو میرے مشورے کی ضرورت ہو تو میں ہمیشہ اپنی رائے دیتا ہوں۔

پیر کو سری لنکا کے خلاف 67 رنز سے جیت کر پاکستان کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا اور آخری میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں بدھ کے روز کھیلا جاۓ گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers