قومیکھیل

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

دوسرے معرکے کے بعد شاہینوں کی نظریں اب تیسرے ون ڈے پر مرکوز ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا۔ پاکستان کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے میچ میں پاکستانی شاہینوں نے سری لنکن شیروں کو 67 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے اچھا آغاز فراہم کیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے ذمےداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں سری لنکن شیروں کو 306 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بابر اعظم 115، فخر زمان 54 اور حارث سہیل 40 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا سے 2 شکار کیے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا۔ شروع کے اوورز میں ہی اپنی پہلی وکٹ گنوا دی۔ بعد میں بلے بازوں نے زحمت کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور 238 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے شیہان جے سوریا نے 94، شناکا نے 68 اور ہاسا رنگا نے 30 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری 5 شکار کر کے نمایاں رہے۔

بابر اعظم کا اپنی  شاندار سنچر پر کہنا تھا کہ میں ہر میچ میں اس کو اپنا سو فیصد دینے کے ارادے سے جاتا ہوں اور جب تک ممکن ہو سکے کھیلتا ہوں۔ جب مجھے لگتا ہے کہ مجھے تیز کھیلنا ہے اس کے بارے میں احتیاط سے سوچتا ہوں۔

دونوں ٹیموں کو بھر پور سیکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم میں لایا گیا تھا۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیریز کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچز کا سلسلہ 5 اکتوبر کو قذافی اسٹیدیم لاہور سے شروع ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی 7 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6:30 بجے شروع ہونگے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لاستھ ملنگا، انجیلو میتھیوز اور دیموتھ کرونارتنے سمیت سری لنکا کے 10 سینیئر کھلاڑی پاکستان نہیں آئے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers